اسلام آباد: ترجمان کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جی سیون اور جی ایٹ انڈر پاس، پارک انکلیو برج اور لہتراڑ پُل کو چند دنوں میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام تقریباً مکمل ہے اور تکمیل کا کام جاری ہے۔
منصوبے میں مالی بچت کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ تخمینے سے کم لاگت میں مکمل ہوگا۔
لہتراڑ روڈ پر برما پُل بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اور یہ منصوبہ زون فور اور فایو کی عوام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
علاوہ اس کے سی ڈی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارک انکلیو فیز ون میں پُل کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔
سی ڈی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تین اوور ہیڈ برجز پر بھی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے جو کہ ایف نائن پارک، کشمیر ہائی وے اور جی ایٹ یعنی فیصل ایونیو کے مقامات پر واقع ہوں گے۔
شاہراہِ دستور پر پاک سیکریٹیریٹ کے ساتھ اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…