وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز بڑھانے کے لیے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ روز سی ڈی اے بورڈ ممبران کی جانب سے بلائی گئی غیررسمی میٹنگ میں آئندہ نیلامی میں فروخت کیے جانے والے پلاٹوں پر بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق بلیو ایریا، پارک انکلیو، ای 11 کا شمالی علاقہ اور ڈی 12 میں پیٹرول پمپ کے پلاٹ سمیت تقریباً 40 پلاٹوں کی نیلامی پر گفتگو ہوئی۔ اسی طرح ایف 10 میں کچھ اپارٹمنٹ پلاٹس کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔
سی ڈی اے بورڈ کے اگلے اجلاس میں نیلامی کی حتمی منظوری دی جائے گی جس کے بعد سی ڈی اے کی جانب سے باقاعدہ طور پر نیلامی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پلاٹوں کی نیلامی سی ڈی اے کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ فنانس ونگ کی جانب سے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹھیکیداروں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی گئیں جس کی وجہ سے سی ڈی اے کو فنڈز کی ضرورت ہے۔
حکام نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں 50 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جیسے مارگلہ روڈ، بہارہ کہو بائی پاس، آئی جے پرنسپل روڈ کی توسیع، نیلور ہائٹس، ایکسپریس وے کی توسیع، راول ڈیم، سیونتھ ایونیو اور کئی رہائشی منصوبوں کا ترقیاتی کام جاری ہے۔
سی ڈٰی اے حکام نے امید ظاہر کی کہ پلاٹوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے بہترین لوکیشن پر واقع پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کرنے جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اس میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…