Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا جنوری 2024 میں مزید پلاٹس کی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جنوری 2024 میں مزید پلاٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ پلاٹس کی نیلامی 10 سے  12جنوری تک ایف 9 پارک کے گندھارا ہال میں ہوگی۔ نیلامی میں بلیو ایریا، سینٹرز اور پارک روڈ پر واقع پلاٹس شامل کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق نیلامی کی فہرست میں متعدد پراپرٹیز شامل ہیں۔ جیسا کہ پیٹرول پمپ، کلاس تھری شاپنگ سینٹرز، ایگرو فارمز، اپارٹمنٹ پلاٹس، ہاسٹل پلاٹس، آئی ٹی سینٹرز اور پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں۔ اس اقدام کو آسان بنانے کے لیے سی ڈی اے ایک ماہ کے اندر بولی کی رقم کا 25 فیصد جمع کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ نیز ڈالر میں ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں بولی کی منظوری کے ایک ماہ کے اندر مکمل ادائیگیوں پر 10 فیصد کی خاطر خواہ رعایت کا اطلاق ہوگا۔ نیز تعمیراتی منصوبوں کی منظوری پہلی قسط کی ادائیگی پر دی جائے گی۔

مزید یہ کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حالیہ مہینوں میں مالیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ بجٹ کی رکاوٹوں کی وجہ سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنا پڑا ہے۔ ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر براہ راست مالی بحران کا نتیجہ ہے۔ تاہم، پلاٹوں کی نیلامی کا یہ فیصلہ نہ صرف بجٹ کی کمی کا ایک قابل عمل حل فراہم کرتا ہے، بلکہ اقتصادی بحالی کے لیے بھی بہتر ہے۔ فوری ادائیگیوں کی ترغیب کے ساتھ، سی ڈی اے کا مقصد پلاٹس پر تعمیراتی منصوبوں کو فوری طور پر شروع کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago