Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر کے متعدد سیکٹرز میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ترقی یافتہ سیکٹرز میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تین روزہ نیلامی مئی کے پہلے ہفتے میں دارالحکومت کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اس نیلامی کو پاکستانی اور بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے مکمل قانونی تحفظ کے ساتھ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک "سنہری موقع” کے طور پر فروغ دے رہا ہے۔

نیلام کیے جانے والے پلاٹس نمایاں جگہوں پر واقع ہیں، جیسا کہ مراکز، ایگرو فارمز، ای-11 ناردرن اسٹرپ، پٹرول پمپس، پارک انکلیو کمرشل، کلاس III شاپنگ سینٹر، بلیو ایریا  E-11/F-11، اور کینوپی سائیڈ شامل ہیں۔ نیز یہ کہ سی ڈی اے بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر مکمل ادائیگی پر 10 فیصد چھوٹ کی پیشکش کر رہا ہے۔

مزید برآں، ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے عمل کو ہموار بنانے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک سہولت کار ٹیم ہر قدم پر دستیاب ہوگی۔ بولی کی رقم کے 25 فیصد کی پہلی قسط، بولی کی منظوری کے تیس دنوں کے اندر ادا کی جانی چاہیے۔ ایڈوانس ٹیکس تناسب کی بنیاد پر جمع کیا جائے گا۔

پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد، عمارت کا منصوبہ منظور ہو جائے گا، اور مکمل ادائیگی کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، سی ڈی اے سائٹ اور مارکیٹنگ دفاتر کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

کمرشل پلاٹوں کے لیے آسان تکمیل کی مدت حسب ذیل ہے:

1,000 گز تک: 3 سال

3,000 گز تک: 4 سال

3,000 گز سے زائد: 5 سال

نیلامی کے بروشرز 25 مارچ سے سی ڈی اے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ اور عسکری، یو بی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور بینک آف پنجاب کی منتخب شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago