اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مالیاتی رکاوٹوں کے باعث جاری منصوبوں کی تکمیل تک نئے منصوبے نہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور تمام تر توجہ ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر مرکوز رکھنے کا عزم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کو آمدنی میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ اور جاری منصوبوں کی روانی کو یقینی بنانے کے کے لیے فی الحال نئے منصوبوں پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں، جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے اربوں روپے کی فنڈنگ درکار تھی، جس میں ایکسپریس وے کی توسیع، D-12 سے E-11 تک ایک سڑک، سیکٹرز I-12 اور I-15 کی ترقی اور دیگر منصوبے جیسا کہ بھارہ کہو بائی پاس کے متعلقہ کام، مری روڈ کی بحالی اور انڈر پاسز کو جوڑنے کے لیے ایک رابطہ
سڑک شامل ہیں۔
مزید یہ کہ ادارے کو اس سال کے شروع میں ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی پر ادائیگی کی دوسری قسط کا انتظار تھا، جو اگلے ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ