سی ڈی اے نے سری نگر ہائی وے کی خوبصورتی پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 25 کلو میٹر طویل سری نگر ہائی وے کی لینڈ سکیپنگ پر کام شروع کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لینڈ سکیپنگ میں روڈ سیفٹی کے اقدامات، پودوں اور گھاس سے سڑک کی سجاوٹ اور ارتھ ورک شامل ہیں۔

اب تک دو ہزار سے زائد پودے لگائے جا چُکے ہیں۔

سی ڈی اے کے ماحولیاتی ونگ کے افسران روزآنہ کی بنیادوں پر یہاں کی جانچ کریں گے اور پراجیکٹ کے وقت پر تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

سری نگر ہائی وے نے وقت کے ساتھ اپنی خوبصورتی کھو دی اور شہر کے مختلف طبقات سے اس کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے آواز اٹھائی جانے لگی۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ برائے ماحولیات نے سڑک کی صفائی کا کام مشینوں کے ذریعے شروع کردیا ہے۔

سی ڈی اے افسران کے مطابق یہ قدم وزارتِ ماحولیات اور وزیرِ اعظم پاکستان کے سرسبز اور صاف پاکستان ویژن کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اگلے چند سالوں میں 150 سے زائد پبلک پارکس کی بحالی کا بھی ارادہ کر رکھا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top