سی ڈی اے نے نائنتھ ایوینو سے سیکٹر ایف ٹین تک سروس روڈ کی تعمیر پر کام شروع کردیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نائنتھ ایوینو سے سیکٹر ایف ٹین تک سروس روڈ کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سڑک کو بلیو ایریا کے جی نائن – ایف نائن حصے کی ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کی این آئی ٹی 243.912 ملین روپے تھی تاہم صحت مند مسابقت کی وجہ سے سب سے کم بولی 148.786 ملین روپے کی موصول ہوئی جس کو قبول کیا گیا جو کہ تخمینہ لاگت سے 39 فیصد کم ہے۔

یہ پراجیکٹ تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی پالیسی کے مطابق نیو بلیو ایریا کی جامع ترقی کا حصہ ہے۔

سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے 47 ویں اجلاس میں نیو بلیو ایریا کی پروجیکٹ ڈویلپمنٹ کے 525.141 ملین روپے کے پی سی 1 کی منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے تحت جن بڑے اجزاء کا احاطہ کیا جائے گا ان میں روڈ ورک، نکاسی آب، فٹ پاتھوں کی بحالی، واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم، زمین کی تزئین کا کام، بجلی کا نظام اور نیو بلیو ایریا میں دیگر وابستہ سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

جولائی 2020 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیو بلیو ایریا سے 12 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی جس کی مالیت 17 ارب روپے رہی۔

اسی طرح ستمبر 2020 میں بھی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے دوران نیو بلیو ایریا کے تجارتی پلاٹوں کی نیلامی ہوئی۔

اب کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس علاقے میں باضابطہ طور پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago