Everyday News

اسلام آباد: F-9 پارک میں الرجی کا باعث بننے والے درختوں کی کٹائی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے F-9 پارک میں الرجی کا باعث بننے والے کاغذی شہتوت کے 7 ہزار درختوں کی کٹائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ داراحکومت میں الرجی پیدا کرنے والی درختوں کی نسل کنٹرول کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سات ہزار کاغذی شہتوت کے درخت کاٹنے اور خاص طور پر ماہرین ماحولیات کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آواز اٹھانے کے بعد اس فیصلے کو حمایت اور تنقید دونوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سی ڈی اے نے واضح کیا کہ یہ اقدام کاغذی شہتوت کے درختوں کی وجہ سے مقامی کمیونٹی کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک فعال اقدام ہے۔ تاہم درختوں کی کٹائی کے ماحولیاتی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، سی ڈی اے نے عوام کو یقین دلایا کہ کٹے ہوئے درختوں کو 36 ہزار مقامی پودوں سے تبدیل کیا جائے گا، جنہیں احتیاط سے مقامی آب و ہوا میں پھلنے پھولنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے نے اس طرح کے اقدامات میں عوامی شرکت اور شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ نیز سی ڈی اے کے مطابق ایسے اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کو کمیونٹی کی صحت کے ساتھ متوازن کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، سی ڈی اے نے ایف نائن پارک میں واقع انوائرمنٹ ونگ میں کھلی نیلامی کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہر جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں مختلف قسم کے گِرے ہوئے، مردہ، خشک اور کھڑے درخت شامل ہوں گے، جن میں کاغذی شہتوت اور دیگر حملہ آور انواع کو تلف کرنے اور ہٹانے پر توجہ دی جائے گی۔ لہٰذا یہ اقدام سی ڈی اے کے ماحولیاتی اقدامات میں شفافیت اور کمیونٹی کی شمولیت کے عزم کے مطابق ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago