اسلام آباد: کورنگ پُل کی تعیر میں اسفالٹ کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کورنگ پل کی تعمیر میں سڑک پر اسفالٹ کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جے پی روڈ کے بعد سی ڈی اے نے ایکسپریس وے کی تعمیر و ترقی پر کام شروع کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کرتے ہوئے آئی جے پی روڈ کے بعد اب ایکسپریس وے پر کام کی تیاری سے متعلق خبر شیئر کی۔

 

ا س سے قبل سی ڈی اے نے آئی جے پی روڈ اسلام آباد کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے سست رفتار ٹریفک کے لیے سڑک کے ساتھ ساتھ سروس لین بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈی جی انفورسٹمنٹ کی زیرِ نگرانی انسدادِ تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی گئی تھی۔ اور غیر قانونی کمرشل استعمال کی روک تھام کی گئی تھی۔

مزید یہ کہ ایکسپریس روڈ کی تعمیر و مرمت جڑواں شہروں میں  آمد و رفت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے بلاشبہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top