اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ڈپلومیٹک انکلیو کے اطراف 10 کلومیٹر طویل حفاظتی دیوار کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 10 کلو میٹر دیوار میں سے 6.5 کلو میٹر کی تعمیر اب تک مکمل ہو چکی ہے۔
مزید برآں، حفاظتی دیوار دس فٹ اونچی ہے۔ اور اس کی تعمیر 31 دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ 950 ملین روپے لاگت سے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لیے نائٹ ویژن سی سی ٹی وی کیمرے اور سرچ لائٹس بھی نصب گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کو اس پراجیکٹ کی تکمیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس کی تکمیل کے بعد اسے محکمہ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کمشنر اور انسپکٹر جنرل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کیا گیا۔ ای سی پی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی کی ہدایات کی گئی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…