Breaking News

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کی سہہ روزہ نیلامی اختتام پذیر ہوگئی۔ تین روزہ پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے 11 پلاٹس 13.451 ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے آخری روز بلیو ایریا میں واقع 611.11 مربع گز کا پلاٹ نمبر 18 سیکٹر (G-9/F-9) ایک ارب 31 کروڑ 69 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ جبکہ آچررڈ سکیم میں 20 کنال کا پلاٹ نمبر 79 چالیس کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔

مزید برآں 133.33 مربع گز کے دو کلاس تھری شاپنگ سینٹر سیکٹر G-11/3 میں 16 کروڑ 46 لاکھ اور 15 کروڑ 73 لاکھ روپے میں نیلام ہوئ۔ جبکہ سیکٹر I-11/1 میں 133.33 مربع گز کا کلاس تھری شاپنگ سینٹر 11 کروڑ 46 لاکھ اور سیکٹر D-12/1 میں 133.33 مربع گز کا کلاس تھری شاپنگ سینٹر 16 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضاء بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کئے. چیئرمین سی ڈی اے نے نیلامی کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا۔

واضح رہے نیلامی کے تینوں دن مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹرز سمیت کمرشل مراکز میں پیش کئے گئے جو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔ علاوہ ازیں نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور پارک روڈ کے پلاٹس فروخت کئے گئے۔ اسی طرح پیٹرول پمپس، ہوٹل، اپارٹمنٹس، کلاس تھری شاپنگ سینٹرز، ایگرو فارمز، آئی اینڈ ٹی (G-11 مرکز) سمیت ہاسپٹلز کے پلاٹ بھی سہہ روزہ اوپن آکشن میں نیلام کئے گئے۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ بالخصوص طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago

اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیف کمشنر اسلام…

1 سال ago