Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے نے C-16 کے اراضی مالکان کے ساتھ معاہدہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے C-16  سیکٹر میں رہائش پذیر مقامی لوگوں کی تعمیر شدہ جائیداد کے لیے بی یو پی ایوارڈ دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کا اعلان دو ماہ کے اندر کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے انجم عقیل خان کی قیادت میں مقامی اراضی مالکان نے سی ڈی اے افسران کے ساتھ ملاقات کی۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سی ڈی اے c-16 سیکٹر کے لیے زیر التوا بلٹ ا پ پراپرٹی ایوارڈ (بی یو پی) کا دو ماہ کے اندر اعلان کرے گا۔

مزید یہ کہ زمین مالکان کے نمائندوں اور سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف نے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت مقامی افراد سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مداخلت نہیں کریں گے۔

نیز سی ڈی اے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے پر مقامی لوگوں کے خلاف حال ہی میں درج کی گئی ایف آئی آر بھی واپس لے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گھروں کا سروے اور پیمائش جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔ اور دو ماہ کے عرصے میں حتمی بی یو پی ایوارڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مقامی متاثرہ افراد کو سیکٹرز C-16 یا C-15 میں ان کی تعمیر شدہ جائیدادوں کے بدلے پلاٹ دیے جائیں گے۔ اور سی ڈی اے چار ماہ کے اندر الاٹمنٹ لیٹر جاری کرے گا۔

معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ایوارڈ کا اعلان مقامی لوگوں کی کمیٹی کی توثیق کے بعد کرے گا۔ اور 300  مربع فٹ کے احاطہ میں پانچ مرلہ کا پلاٹ الاٹ کیا جائے گا۔

سیکٹر C-16 کو سی ڈی اے نے 2008 میں لینڈ شیئرنگ پالیسی کے تحت حاصل کیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ مقامی لوگوں کو ان کی چار کنال اراضی کے بدلے ایک کنال کا ڈویلپ پلاٹ ملے گا۔ اس کے علاوہ، وہ بی یو پی (مکانات) کے مقدمات کے خلاف معاوضے کے بھی حقدار تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago