اسلام آباد: سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی منصوبوں کی نئی فہرست جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ سے متعلق دھوکہ دہی میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی منصوبوں کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس کے بعد ان کی تعداد 185 ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں یہ کہ تازہ ترین فہرست کے مطابق زون I میں 24 رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ زون II میں 7 ہاؤسنگ سوسائٹیز اور زون III میں درجن سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کا زون IV تقریباً 110 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مشتمل ہے، جبکہ زون V میں 29 رہائشی منصوبے غیر قانونی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ