اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے احکامات کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پشاور موڑ تا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میٹرو بس پراجیکٹ کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ کنٹرول اس سے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پاس تھا جو کہ اب بھی انتظامی اُمور پر سی ڈی اے کو اپنی رائے سے آگاہ کرے گی۔
پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو ٹریک رواں سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔