سی ڈی اے کے 16 کمرشل پلاٹس 27 ارب روپے میں فروخت

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو جناح کنوینشن سینٹر میں منعقدہ تین روزہ نیلام عام میں 16 کمرشل پلاٹس کی فروخت پر 27 ارب روپے موصول ہوگئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیلام عام کے پہلے دو روز میں اتھارٹی کو 19 ارب روپے کی آمدن ہوئی اور تیسرے روز 8 ارب روپے کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

اِس سے قبل جولائی میں منعقدہ نیلامی میں سی ڈی اے نے 17 ارب روپے کی ریکارڈ فروخت کی تھی مگر حالیہ نیلامی میں 27 ارب روپے کی فروخت سے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ نیلامی کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سرمایہ کاروں کو کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی پالیسیوں اور حکومت کی تعمیراتی صنعت کو دی گئی مراعات پر مکمل اعتماد ہے۔

تین دن کی نیلامی کی کارروائی میں پلاٹوں کے لئے بولی دہندگان کے مابین جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

پہلے دن کے دوران ڈپلومیٹک انکلیو، جی نائن مرکز اور آئی ایٹ مرکز سے پلاٹوں کے لئے بولیاں موصول ہوئیں جبکہ نیلامی کے دوسرے دن بلیو ایریا، سیکٹر جی الیون تھری، ایف ٹین، انڈسٹریل ٹرائینگل کہوٹہ کے پلاٹوں کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔

نیلامی کے تیسرے دن سی ڈی اے کو آئی فورٹین، کلاس تھری شاپنگ سینٹر اور بلیو ایریا کے پلاٹوں کے لئے بولیاں موصول ہوئیں۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف ترقی یافتہ کاروباری مراکز سے تجارتی پلاٹوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا۔

ممبر فنانس سی ڈی اے کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی نے نیلامی کی کارروائی کی نگرانی کی۔ ممبر اسٹیٹ، ممبر پی اینڈ ڈی، ڈی جی لا، ڈائریکٹر تعلقات عامہ، ڈائریکٹر شہری منصوبہ بندی، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ اور ڈائریکٹر فنانس کمیٹی کے ممبر ہیں۔

سی ڈی اے کا بورڈ بولی کی حتمی منظوری دینے کا مجاز ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago