اسلام آباد: سی ڈی اے نے متعدد غیر قانونی کار شو رومز سیل کر دیے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف سیکٹرز اور مراکز میں بنائے گئے غیر قانونی شو رومز کو سیل کردیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے پہلے روز F-10 اور F-11 مرکز سمیت بلیو ایریا میں 28 غیر قانونی شو رومز کو سیل کیا گیا۔ غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائیوں میں بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ، اسٹیٹ کے عملے نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی شو رومز نہ صرف پبلک پارکنگ ایریاز پر قابض تھے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مسائل کا سامنا تھا۔ مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر بزریعہ اشتہارات پراپرٹیز مالکان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی پراپرٹیز کو غیر قانونی استعمال نہ کریں۔اسی طرح الاٹ کردہ مقصد سے ہٹ کر غیر قانونی استعمال ہونے والی تمام عمارات اور پراپرٹیز کو سربمہر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اب تک 117 پراپرٹیز کی لیز منسوخ کی جاچکی ہے، جہاں خلاف ضابطہ شو رومز قائم تھے۔ سی ڈی اے کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے اور متعدد نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک تفصیلی سروے کیا گیا۔ اور تمام مراکز میں قائم غیر قانونی کار شو رومز کی لسٹ مرتب کی گئی، جس کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ یہ کارروائیاں تمام غیر قانونی شو رومز کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top