سی ڈی اے نے سیکٹر ای-11 میں خلاف ضابطہ 22  رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا

اسلام آباد: مون سون کی بارشوں کے باعث  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکٹر ای-11 میں خلاف ضابطہ تعمیر شدہ اور زیر تعمیر 22 رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر ای-11 میں واقع 22 عمارتوں کو بلڈنگ کوڈز اور ضابطے کی خلاف ورزیوں سے متعلق پیشگی نوٹسز جاری کر دیے گئے تھے۔

سی ڈی اے کے مطابق اس وقت مذکورہ سیکٹر می پانچ کے قریب رہائشی منصوبے موجود ہیں جن میں سے تین ہاؤسنگ سوسائٹیز تعمیراتی قوانین کے خلاف تعمیر کی گئی ہیں جبکہ اس سیکٹر میں 70 رہائشی اور کمرشل عمارتیں ایسی ہیں جن کی مجاز اتھارٹی سے منظوری ہی نہیں لی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top