اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے علاقے ایکسپریس وے پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد کمرشل بلڈنگز کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سر بمہر (سیل) کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر ایکسپریس وے پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 5 عماراتیں سیل کر دی گئیں۔ اور سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ مزیدبرآں سیکٹر F-17 میں واقع پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں 13 عمارات کے مالکان کو بھی نوٹسز بھیجے گئے۔
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…