اسلام آباد: قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عمارتیں سیل

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے علاقے ایکسپریس وے پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد کمرشل بلڈنگز کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سر بمہر (سیل) کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 تفصیلات کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر ایکسپریس وے پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 5 عماراتیں سیل کر دی گئیں۔ اور سی ڈی اے کی  منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔  مزیدبرآں سیکٹر F-17 میں واقع پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں 13 عمارات کے مالکان کو بھی نوٹسز بھیجے گئے۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top