اسلام آباد: چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور کاروباری مراکز میں بنائے گئے غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائیوں میں بلڈنگ کنٹرول، اسٹیٹ اور انفورسمنٹ ونگ کے عملے نے شرکت کی۔ اور G-8 مرکز میں 100 سے زائد غیر قانونی شو رومز کو سربمہر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ غیر قانونی شو رومز کے خلاف سب سے زیادہ شکایات بھی سیکٹر G-8 مرکز سے ہی موصول ہورہی تھیں۔چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ان شو رومز کو سربمہر کرنے کا مقصد پیدل چلنے والوں کی مشکلات سمیت کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا ہے۔
مزید یہ کہ منگل کے روز سے شروع ہونے والے اس خصوصی آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر F-10 مرکز، F-11 مرکز، بلیو ایریا سمیت G-8 مرکز میں 130 سے زائد غیر قانونی شو رومز کو سربمہر کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ غیر قانونی شو رومز نہ صرف پبلک پارکنگ ایریاز پر قابض تھے، بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مسائل کا باعث تھے۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر بذریعہ اشتہارات پراپرٹیز مالکان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنی پراپرٹیز کو الاٹ کردہ مقصد سے ہٹ کر غیر قانونی استعمال میں نہ لائیں۔ بصورت دیگر ایسی پراپرٹیز کو سربمہر (سیل) کردیا جائے گا۔
لہٰذا سی ڈی اے کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے اور متعدد نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک تفصیلی سروے کیا گیا۔ اور تمام مراکز میں قائم غیر قانونی کار شو رومز کی لسٹ مرتب کی گئی، جس کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ یہ کارروائیاں تمام غیر قانونی شو رومز کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…