اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی 15 کے الاٹیز کو جلد ان کے پلاٹس کا قبضہ مل جائے گا۔
سی ڈی اے ترجمان کے مطابق تقریباً 15 برس کے عرصے کے بعد 5000 الاٹیز کو ان کے پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سیکٹر آئی 15 ون، آئی 15 تھری اور آئی 15 فور میں گلیوں کی تعمیر، نکاسی آب کا نظام، اسٹریٹ لائٹس اور دوسری رہائشی سہولیات کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری تھے جو جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔
وہ پلاٹ مالکان جو اپنے پلاٹس پر عرصہ دراز سے تعمیر نہ کر سکے تھے اب اپنی زمین پر گھر تعمیر کر سکیں گے۔
سی ڈی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکٹر آئی 15 میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہر میں بڑھتی ہوئی گھروں کی ضرورت کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔