اسلام آباد: زون 4 اور 5 میں 1400 غیر قانونی عمارتوں کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے دارالحکومت کے زون  4اور 5 میں غیر قانونی عمارتوں کی مجموعی تعداد 1400 ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے زون فور اور فائیو میں سی ڈی اے کی جانب سے 800 غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن کو سیل کرنے یا گرانے کے حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائے جانے کے باعث 600 نئی غیر قانونی عمارتوں کے ساتھ اس وقت زون فور اور زون فائیو میں مجموعی طور پر غیر قانونی عمارتوں کی تعداد 1400 ہو گئی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد غیرقانونی عمارتوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے۔ تاہم غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی نہیں کی جا سکی۔

مزید یہ کہ نئی عمارتوں کی نشاندہی سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جیو ٹیگنگ کے ساتھ کی گئی ہے۔ شعبہ بی سی ایس نے عمارتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے مراسلہ لکھا جس میں جیو ٹیگنگ کے ساتھ نئی غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کا کہا گیا۔ تاہم 15 روز گزرنے کے باوجود نئی غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکی۔ اور نہ ہی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

بی سی ایس حکام کا کہنا ہے کہ شعبہ انفورسمنٹ اور آئی ٹی کو ان عمارتوں کے حوالے سے مراسلہ لکھ چکے ہیں۔ اور شعبہ انفورسمنٹ کاروائی کرے تو ہمارا نمائندہ ان کے ساتھ ہوگا۔ تاہم انفورسمنٹ کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top