اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے گزشتہ 3 سالوں میں 200 پارکس کی تزئین کا کام مکمل کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں مزید 4 تاریخی پارکس بنانے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا مقصد یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک ماڈل سٹی بنایا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صرف خواتین کے لئے بھی ایک بازار بنایا جائے گا اور شہر سے تمام غیر ضروری پولیس ناکے بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔