اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے حال ہی میں دارالحکومت کے مختلف حصوں بشمول سیکٹرز C-13، C-16 اور پارک انکلیو III میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن میں غیر قانونی قابضین کو ہٹا کر پلاٹ حقیقی مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔ سیکٹرز سی-14 اور سی-15 مارگلہ ایونیو کے ساتھ واقع دیگر سیکٹرز کے لیے بہت زیادہ تجارتی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سی ڈی اے کے چیئرمین نور الامین مینگل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آپریشن کے دوران گزشتہ ہفتے سیکٹرز C-13، C-14، C-15، C-16 اور پارک انکلیو III میں قبضہ مافیا سے 50 ارب سے زائد مالیت کے تقریباً 2000 پلاٹس واگزار کرائے گئے۔
تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کی کارروائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ سی ڈی اے نے متعدد بار غیر قانونی قابضین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے زیر قبضہ زمین اور پلاٹ خالی کر دیں۔ نیز عام لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ مالی نقصانات اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے غیر قانونی لینڈ گرابرز سے پلاٹ خریدنے سے گریز کریں۔
مزید یہ کہ سی ڈی اے کے انسداد تجاوزات آپریشن کو رہائشیوں اور اسٹیک ہولڈرز نے سراہا ہے۔ یہ آپریشن نے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ اسلام آباد میں ناجائز قبضے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شہر کی منصوبہ بند ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ اور غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروانا جاری رکھے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…