سی ڈی اے نے غیر قانونی قابضین سے 33 کنال اراضی واگزار کرا لی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی قابضین سے 33 کنال اراضی واگزار کرا لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں آج بروز منگل انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کے پلاٹ نمبر M-1 کی زمین سے یہ غیر قانونی قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔ واضح رہے مزکورہ پلاٹ پر قبضہ مافیا نے 3 سال سے زائد عرصہ سے قبضہ کر رکھا تھا، جسے بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واگزار کروا لیا گیا۔

مزید یہ کہ واگزار کرائی گئی 33 کنال اراضی کی مالیت تقریباً 6 ارب روپے بنتی ہے۔ اس آپریشن میں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ، متعلقہ شعبوں کے افسران،  اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔ اور نتیجتاً اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top