اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کو بلیوایریا میں کار پارکنگ کی تعمیر کے لیے کھولی جانے والی بولیوں میں سب سے کم پیش کش 1.27 ارب روپے این ایل سی کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ اسلام آباد شہر بالخصوص کاروباری مراکز میں پارکنگ کے مسائل کے خاتمے اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بلیوایریا میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کر رہا ہے۔
بلیوایریا میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے موصول ہونے والی بولیوں کے ضمن میں سب سے کم بولی ایل سی کی طرف سے موصول ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ کار پارکنگ پلازہ اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں جناح ایونیو پر سیورفوڈ کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔
اس پارکنگ پلازہ میں 1300 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ پارکنگ پلازہ کے گرائونڈ فلور پر دکانیں تعمیر کی جائیں گی جس سے سی ڈی اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…