اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو جناح کنوینشن سینٹر میں منعقدہ 3 روزہ نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹوں کے عوض 3.5 ارب روپے موصول ہوگئے۔
سی ڈی اے نے 28 کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کر رکھے ہیں جن کے عوض 5 سے 8 ارب روپے کی بولیاں لگنے کی اُمید ہے۔
ترجمان سی ڈی اے نے کہا کہ سرمایہ کاروں میں کے مابین ایک مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور بولی سے حاصل رقم کو اسلام آباد کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔
رواں سال جولائی میں سی ڈی اے نے بلیو ایریا میں 12 پلاٹوں کی نیلامی کی تھی جس پر اتھارٹی کو 17 ارب روپے سے زائد وصول ہوئے اور اب تجارتی پلاٹوں کی نیلامی کھول دی گئی ہے۔
ڈپلومیٹک انکلیو اور آئی ایٹ میں دو پلاٹ فروخت ہوگئے جبکہ جی نائن میں بھی ایک پلاٹ نیلام ہوا۔
سی ڈی اے کے عہدیدار نے بتایا ہم تین روزہ نیلامی سے آٹھ ارب روپے کی توقع کر رہے ہیں۔ نیو بلیو ایریا کے ساتھ ہی جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی ٹین تھری، جی الیون فور اور آئی الیون فور میں مختلف کلاس تھری کے خریداری مراکز کو نیلامی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممبر خزانہ کی سربراہی میں ایک 10 رکنی کمیٹی نیلامی کی کارروائی کی نگرانی کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بولیاں سی ڈی اے بورڈ کو پیش کی جائیں گی، جو ان کے مسترد اور قبولیت کا قابل فورم ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔