اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات کی بحالی اور انفراسٹرکچر سے متعلق نظرانداز کیے جانے والے مسائل کے حل کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب، سڑکوں کی بہتری اور پانی سے متعلق مسائل کے حل جیسے کاموں پر توجہ دے رہا ہے۔ نیز سی ڈی اے سیکٹرز I، G، H اور D سیریز میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔
مزید یہ کہ یہ تمام تر اقدامات سی ڈی اے کے چیئرمین نور الامین مینگل کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور بلڈرز کی مدد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ کہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سی ڈی اے کے لیے ایک اہم ترجیح ہے۔ لہٰذا اتھارٹی مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیکٹرز بشمول I-11، I-10، I-14، I-16، اور D-12 میں سٹریٹس لائٹس لگانے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد روشنی کے انتظام کو بڑھانا اور ان علاقوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…