سی ڈی اے اسلام آباد میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے سرگرمِ عمل

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات کی بحالی اور انفراسٹرکچر سے متعلق نظرانداز کیے جانے والے مسائل کے حل کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق شہر کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب، سڑکوں کی بہتری اور پانی سے متعلق مسائل کے حل جیسے کاموں پر توجہ دے رہا ہے۔ نیز سی ڈی اے سیکٹرز  I، G، H اور D سیریز میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

مزید یہ کہ یہ تمام تر اقدامات سی ڈی اے کے چیئرمین نور الامین مینگل کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور بلڈرز کی مدد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ کہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سی ڈی اے کے لیے ایک اہم ترجیح ہے۔ لہٰذا اتھارٹی مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیکٹرز بشمول  I-11، I-10، I-14، I-16، اور D-12 میں سٹریٹس لائٹس لگانے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد روشنی کے انتظام کو بڑھانا اور ان علاقوں کی  حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top