Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کی نجی اسکولوں کو رہائشی علاقوں سے باہر پلاٹ کرائے پر دینے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نجی تعلیمی اداروں کو کرائے کی بنیاد پر پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی تجویز کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے نجی اسکولوں کے لیے نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق جو اسکول رہائشی علاقوں سے باہر جانے سے قاصر ہیں۔ ان کے لیے اسکولوں کو پلاٹ کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس تجویز پر سی ڈی اے بورڈ کے آئندہ چھٹے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ موجودہ قوانین ایجنسی کو کسی کو زمین کرائے پر دینے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے یہ تبدیلی ہوگی۔ ایجنسی پہلے ہی سرکاری اسکولوں کو رعایتی نرخوں پر زمین فراہم کرتی ہے۔ تاہم نجی اسکولوں کو مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدنی پڑتی ہے۔

مزید یہ کہ اس مقصد کے لیے، سی ڈی اے نے اپنے سیکٹرز میں 100 سے زائد دستیاب پلاٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان پلاٹس میں نئے بھی شامل ہیں۔ اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو بورڈ اس معاملے پر فیصلہ کرے گا۔

 

علاوہ ازیں، شہری ایجنسی 20 سے 25 سال کے لیے کرائے پر پلاٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اور اسکول کے مالکان سے ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔ اسکول طے شدہ رقم سے زیادہ فیس نہیں لیں گے۔

مختلف فیس وصول کرنے والے اسکولوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اور طلباء کے لیے مناسب فیس کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل سی ڈی اے نے متعدد نجی اسکولوں کو معمولی نرخوں پر پلاٹ الاٹ کیے تھے۔ تاہم یہ ریلیف والدین کو نہیں دیا گیا۔

 

مزید براں، بورڈ کی جانب سے تجویز کی منظوری کے بعد، فیس اور کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی کے ذریعے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے رینٹل ماڈل کی اجازت دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرے گا جس سے سالانہ کرایہ میں تقریباً 1 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اسکولوں کے لیے مختص پلاٹوں پر تعمیرات شروع کریں۔

اس کے علاوہ، سی ڈی اے شفاف طریقے سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے دیگر وزارتوں کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے دستیاب پلاٹ فراہم کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago