پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا پی سی ون تیار

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے حکومت پاکستان کے احکامات پر پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کے آغاز کا پی سی ون تیار کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پی سی ون میں بسوں کے فلیٹ کا حصول، آئی ٹی سسٹم، سیکیورٹی سرویلنس سسٹم، الائیڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا قیام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ چار سروس معاہدوں کے ذریعہ آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ 

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے پر عمل درآمد کروانے والی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔ تاہم کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد، میٹرو بس سروس کی کارروائیوں کو یکے بعد دیگرے اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت ایک اجلاس میں اسلام آباد کی انتظامیہ کے نمائندوں سمیت دیگر افراد نے اس پروجیکٹ کے پی سی ون کا جائزہ لیا جو اب حکومت کو پیش کیا جائے گا جو کہ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

میٹرو بس سروس کے لئے پی سی ون میں 30 ایئر کنڈیشنڈ بسیں شامل ہیں جو مقررہ وقت کے نظام الاوقات پر چلیں گی۔

مقامی اور بین الاقوامی مشیروں کے ذریعہ اسلام آباد کے لئے جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو دور کرنے اور عوامی سہولت کے لئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

اس منصوبے میں 25 کلومیٹر طویل سگنل فری راہداری شامل ہے جو پشاور موڑ سے شروع ہوگی اور آٹھ اسٹیشنوں کے ساتھ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس منصوبے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی تیار کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago