Everyday News

اسلام آباد میں ایک ممتاز مقام ’ڈاکٹر روتھ فاؤ‘ کے نام سے منسوب کیے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ایک ممتاز مقام کو جرمن پاکستانی ہومینسٹ ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین نور الامین مینگل نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اور ڈاکٹر روتھ فاؤ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نمایاں مقام ان کے نام سے منسوب کرنے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 1960 میں پاکستان تشریف لانے والی وہ شخصیت ہیں، جنھوں نے اپنا ملک جرمنی چھوڑ کر پاکستان میں کوڑھ (جذام) کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے نا صرف اپنی خدمات وقف کیں۔ بلکہ تمام عمر اسی جذبے سے سرشار خدمات کرتے ہوئے گزاری۔ اور بالآخر اگست 2017 میں پاکستان کی سرزمین پر ہی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

 ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کے باعث ہی آج پاکستان میں کوڑھ کا مرض تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ یہی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی بدولت پاکستان نے ایشیاء میں سب سے پہلے کوڑھ (جذام) کے مرض پر قابو پایا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago