Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے F-9 پارک میں فیسٹیول اسکوائر تعمیر کرنے کو تیار

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایف نائن پارک میں فیسٹیول اسکوائر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جہاں تجربہ کار برانڈز کو ترجیح دی جائے گی۔ ان میں فوڈ ٹرک، اسٹریٹ پرفارمرز، لوک موسیقار اور دستکاری کے اسٹالز شامل ہوں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق دلچسپی رکھنے والے فوڈ برانڈز اور فرمز سے یکم نومبر تک فیسٹیول اسکوائر کا حصہ بننے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کم از کم پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے اور بہترین ساکھ پر مبنی فرمز اور برانڈز کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا۔ فوڈ ٹرک، اسٹریٹ پرفارمرز، لوک موسیقار اور دستکاری کے اسٹالز دارالحکومت کے رہائشیوں کے لیے انٹرٹینمنٹ اور فوائد کا باعث ہوں گے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے نے فیسٹیول اسکوائر میں سٹال لگانے کے لیے ایک کوٹہ مختص کیا تھا، جس میں مردوں کے لیے 40 فیصد، خواتین کے لیے 55 فیصد اور خواجہ سراؤں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے کے مطابق تفریحی مواقع فراہم کر کے F-9 پارک میں جدید ترین سہولیات تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 750 ایکڑ رقبے پر پھیلے حصے کو ایک ماڈل پارک بنایا جائے گا۔

اہم اقدامات کی جانب بڑھتے ہوئے سی ڈی اے نے داخلی مرکزی دروازوں کے علاوہ پارک کے اندر مزید سیکیورٹی گارڈز تعنیات کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔ تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago