اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے روات سے بھارہ کہو تک 40 کیلومیٹر طویل اور 600 فٹ چوڑے بائی پاس روڈ منصوبے کے ڈیزائن پر کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے انجنئیر اِن چیف نے سڑک کی الائنمنٹ کا مجوزہ پلان سی ڈی اے سے شیئر کیا جس کے بعد ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اس سڑک سے مری روڈ اور کشمیر ہائی وے پر ٹریفک کا بہاؤ کم ہوگا۔ کشمیر جانے اور آنے کے لیے لوگ اس بائی پاس روڈ کو استعمال کریں گے جو انہیں جی ٹی روڈ روات تک لے کر جائے گی۔
زون فور اور فایو میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیاں پہلے ہی تعمیر ہوچکی ہیں اور وہاں کی آبادی بھی اس سڑک کا استعمال کرے گی جس سے دارالحکومت میں دیگر سڑکوں پر بوجھ کم ہوگا۔
گذشتہ نومبر میں کابینہ نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کی عبوری رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے اس سڑک کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی تھی۔
یہ سڑک رنگ روڈ کی طرح کام کرے گی، جو روات سے شروع ہوتی ہے اور ڈی ایچ اے، نیلور اور بنی گالہ کے عقبی حصے سے زون فور اور فایو کو عبور کرتی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔