اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے دارالحکومت میں کاربن کا اخراج کم کرنے اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے شہر کی سڑکوں پر سائیکل لین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد سائیکلنگ کے استعمال میں اضافہ، کاروں پر انحصار میں کمی اور گاڑیوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں، جناح ایونیو، مارگلہ روڈ، اور G-7 اور G-6 کے ساتھ ساتھ بائیسکل لین فروری سے مارچ 2024 کے دوران مختص کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایک پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔ اور سی ڈی اے بورڈ منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں اسے موضوع بحث بنائے گا۔ پراجیکٹ دستاویز کے مطابق صرف 2.73 فیصد آبادی کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ اور اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پی سی ون کے مطابق روز مرہ کی نقل و حمل کے لیے دارالحکومت کے رہائشیوں کی بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ جیسے میٹرو اور وین جیسی سواریوں پر انحصار کرتی ہے۔ لہذا یہ منصوبہ ان لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا جو گاڑیوں کے مالک نہیں۔
مزید یہ کہ سی ڈی اے کے چیئرمین انوارالحق نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پورے اسلام آباد میں محفوظ اور قابل رسائی سائیکلنگ فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے مساوی سفر کے آپشن کے لیے شہر بھر میں ایک محفوظ سائیکل روٹ نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد کی سڑکوں پر بائیسکل لین بنانے میں سرمایہ کاری کرنا ہے، تاکہ لوگ صرف کاروں پر انحصار کرنے کے بجائے بائیک کو نقل و حمل کے طور پر استعمال کرنے کا ایک قابل عمل آپشن حاصل کر سکیں۔ اور سائیکلنگ کے استعمال میں اضافہ، کاروں پر انحصار میں کمی اور گاڑیوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی واقع ہو سکے۔ تاکہ اسلام آباد میں ایک پائیدار، ماحول دوست اور مساوی نقل و حمل کا نظام موجود رہے۔
علاوہ ازیں اس پراجیکٹ کا مقصد ای بائیک اور موپیڈ متعارف کروانا ہے۔ اور مائیکرو موبلٹی صارفین جیسے کہ فوڈ ڈیلیوری سروسز کے ذریعے ای بائیک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نیز کاربن کے اخراج کو کم کرکے، ہوا کا معیار بہتر بنانے، محفوظ، جامع اور پائیدار شہری ترقی میں سرمایہ کاری کرکے موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقیاتی کے اہدف سے قریبی تعلق رکھنا ہے۔
پہلے مرحلے میں، جناح ایونیو، مارگلہ روڈ، اور G-7 اور G-6 کے ساتھ ساتھ بائیسکل لین فروری سے مارچ 2024 کے دوران مختص کی جائیں گی۔ مئی سے نومبر تک، بقیہ 14 سیکٹرز میں سائیکل لین لگانے کا دوسرا مرحلہ اور بڑے راستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ نیز تیسرے مرحلے میں دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک سری نگر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ پی ڈبلیو ڈی تک سائیکل لین بنائے جائیں گے۔ اور اس مرحلے میں ای بائیک کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…