رہائشی عمارات میں کمرشل سرگرمیوں پر سی ڈی اے کی کاروائیاں جاری

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے رہائشی عمارتوں میں ہونے والی کمرشل سرگرمیوں پر ایکشن لیا گیا جس کے تحت نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں قائم متعدد پراپرٹیز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ جاوید زہری کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق کمرشل سرگرمیوں میں ملوث بیوٹی سیلون، کلینک، کھانے پینے کے آؤٹ لیٹ اور ورکشاپس سمیت دیگر پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا۔

 

 

بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ کی جانب سے سیل کی گئی پراپرٹیز میں بیوٹی سیلون،  تھراپی کلینک،  مخلتف فوڈ آؤٹ لیٹس، کار اور موٹر شو رومز، فارمیسی سٹور، آٹو اور موبائل ورکشاپ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top