وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق رواں سال غیرقانونی تجاوزات کے خلاف 1142 آپریشن کیے گئے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مستقل بنیادوں پر انسداد تجاوزات آپریشنز جاری ہیں تاکہ یہاں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔
سی ڈٰی اے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک وفاقی دارالحکومت میں 1,142 انسداد تجاوزات آپریشنز کے گئے جس کے نتیجے میں 6,295 کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی 10,262 اشیاء ضبط کر کے بعد ازاں نیلام کر دی گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غیرقانونی تجاوزات کرنے والوں پر تقریباً 40 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔