Everyday News

اسلام آباد: بلڈنگ پلان کی کم سے کم وقت میں منظوری یقینی بنانے کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بلڈنگ پلان کی فاسٹ ٹریک منظوری متعارف کرا دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے پیر کے روز فیسیلٹیشن سینٹر میں بلڈنگ پلان کی کم سے کم وقت میں منظوری کو فاسٹ ٹریک پر یقینی بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اس جدید اور تیز ترین نظام کے تحت اب 356 گز کی رہائشی عمارات کو 20 ہزار اضافی فیس کے ساتھ  2دن کے اندر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ منظور کیا جائے گا، جبکہ 356 گز سے بڑی رہائشی عمارات کو 30 ہزار فیس کے ساتھ منظور کیا جائے گا۔

مزید برآں 10 ہزار مربع گز تک کی کمرشل عمارتیں بھی 3 دن کے اندر منظور کی جائیں گی۔ ان تمام معاملات کے لئے ایک الگ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے اس جگہ پر آنے والے شہریوں کو الگ سے ون ونڈو کی لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا. اسی طرح یہاں پر آنے والے شہریوں کے لئے ایک اچھے ماحول میں بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے. فاسٹ ٹریک سروس میں آنے والے شہری ٹوکن حاصل کرنے کے بعد اپنے نمبر پر متعلقہ ڈیسک پر جاسکیں گے۔ اور اپنے کیس کو متعلقہ ڈیسک سے پراسس کروا سکیں گے۔

علاوہ ازیں، اسی طرح کاغذی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو بلاوجہ انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اسکے کیس کو فوری طور پر منظور کیا جاسکے گا۔ واضح رہے فاسٹ ٹریک سروسز ملک بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی اور جدید سہولت ہے، جس کا دائرہ کار بعد ازاں دیگر ڈیسک تک بھی پھیلایا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago