سی ڈی اے نے وفاق میں 2.96 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آ باد میں انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ کیلئے 2.96 ارب روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پارک روڈ پر پارک اینکلیو ہائٹس پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔

یہ 40 منزلہ اپارٹمنٹس سمارٹ فیچرز کے حامل ہوں گے اور اس کے لیے 400 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ یہ اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ڈالرز میں فروخت کئے جائیں گے تاکہ پونے دو ارب ڈالر زرِمبادلہ کمایا جا سکے۔

مذکورہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 126 ارب 7 کروڑ 75 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔

اسی طرح مری روڈ پر کشمیر چوک (ڈھوکری چوک) پر ٹریفک کے دباؤ کو ختم کرنے کیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد کے دیہی علاقے میں غیر منظم آبادی کا سروے کرانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس کیلئے سات کروڑ روپے کے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top