Categories: Technology

کشمیر ہائی وے  پر تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کا ملبہ تا حال  صاف نہیں کیا جا سکا

وزیر اعظم کے خکم پر کیے جانے والے تجاوزا ت کے خلاف آپریشن میں  کشمیر  ہائی وے کے رائٹ آف وے میں بھی سرکاری اراضی وا گزار کروائی گئی۔ جس کا ملبہ تاحال صاف نہیں کیا گیا۔   یہ زمین شہر کامغربی  داخلی راستہ پر واقع ہے اور نیو اسلام آباد ائر پورٹ کے افتتاح کے بعد مزید  اہمیت اختیار کر چکی ہے ۔ سیکٹرجی-12 کے سامنے کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر موجود تجاوزات شہری انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کی صورت میں مسمار کی گئی جس میں درجنوں شادی ہالز،مارکیزاور پلازے گرائے گئے کیونکہ ان کی تعمیر سرکاری اراضی پر کی گئی تھی۔لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ملبے کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ شہر یوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ حکومت اب اس زمین کو  استعمال میں لائے کیونکہ یہ بیش قیمت اراضی ہے اور  یہاں عوام کی سہولت کے لیے ایک لینئیر پارک بھی بنایاجا سکتا ہے جیساکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بنا ئے  جاتے ہیں ،اس سلسلے میں جب سی ڈی اے چئرمین عامر علی سید سے رابطہ کی گیا تو اُنہوں نے عوامی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ تو ملبے کی صفائی کا ہے اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نے ملبے کے مالکان کو پیغام بھیجا ہے کہ ملبہ کی صفائی کروائیں  لیکن اب اس سلسلے میں باقائدہ   نیلامی کی جائے گی۔ ملبے کی صفائی کے بعد ہم اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے درخت لگوائیں گے ، ایک مکمل پارک کی تعمیر بھی خوش آئند اقدام ہے لیکن اس میں وقت درکار ہوتا ہے اور  کیونکہ پارک کی تعمیر کے لیے باقائدہ ٖفنڈز  مختص کرنا  ہوں گے اس لیے اس حوالے سے کوئی فوری منصوبہ موجود نہیں تاہم اس سلسلے میں بھی سنجیدہ پیش رفت کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago