وزیر اعظم کے خکم پر کیے جانے والے تجاوزا ت کے خلاف آپریشن میں کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے میں بھی سرکاری اراضی وا گزار کروائی گئی۔ جس کا ملبہ تاحال صاف نہیں کیا گیا۔ یہ زمین شہر کامغربی داخلی راستہ پر واقع ہے اور نیو اسلام آباد ائر پورٹ کے افتتاح کے بعد مزید اہمیت اختیار کر چکی ہے ۔ سیکٹرجی-12 کے سامنے کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر موجود تجاوزات شہری انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کی صورت میں مسمار کی گئی جس میں درجنوں شادی ہالز،مارکیزاور پلازے گرائے گئے کیونکہ ان کی تعمیر سرکاری اراضی پر کی گئی تھی۔لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ملبے کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ شہر یوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ حکومت اب اس زمین کو استعمال میں لائے کیونکہ یہ بیش قیمت اراضی ہے اور یہاں عوام کی سہولت کے لیے ایک لینئیر پارک بھی بنایاجا سکتا ہے جیساکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بنا ئے جاتے ہیں ،اس سلسلے میں جب سی ڈی اے چئرمین عامر علی سید سے رابطہ کی گیا تو اُنہوں نے عوامی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ تو ملبے کی صفائی کا ہے اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نے ملبے کے مالکان کو پیغام بھیجا ہے کہ ملبہ کی صفائی کروائیں لیکن اب اس سلسلے میں باقائدہ نیلامی کی جائے گی۔ ملبے کی صفائی کے بعد ہم اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے درخت لگوائیں گے ، ایک مکمل پارک کی تعمیر بھی خوش آئند اقدام ہے لیکن اس میں وقت درکار ہوتا ہے اور کیونکہ پارک کی تعمیر کے لیے باقائدہ ٖفنڈز مختص کرنا ہوں گے اس لیے اس حوالے سے کوئی فوری منصوبہ موجود نہیں تاہم اس سلسلے میں بھی سنجیدہ پیش رفت کی جائے گی۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022