اسلام آباد: اسلام آباد کے رہائشی اب واٹر چارجز، پراپرٹی ٹیکس سمیت معتدد بل کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
منگل کے روز جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق یہ قدم سی ڈی اے کے کاروبار میں آسانی کے لیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اب بلوں کی ادائیگی گھر سے بذریعہ موبائل ممکن ہے۔
سی ڈی اے چیئرمین عامر احمد علی کے مطابق اتھارٹی انسانی عمل کے بغیر، آٹو میشن کا اضافہ چاہتی ہے جس سے لوگوں کو آسانی ہو۔
بقول ان کے اس عمل سے شفافیت کا فروغ ہوگا اور سی ڈی اے اور صارفین دونوں کے پاس اپنی ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔