سی ڈی اے نے سیٹیزن انسپکشن سروے کا آغاز کردیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں سہولیات کی بہتری کے لیے سیٹیزن انسپکشن سروے کا آغاز کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سروے کا مقصد اسلام آباد میں سہولیات کی بہتری کے لیے یہاں کے شہریوں کی رائے لینا ہے۔

اس ضمن میں سی ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کیا ہے جسے شہرِ اقتدار میں رہنے والے افراد محض 5 منٹ میں باآسانی پُر کر سکتے ہیں۔

مذکورہ بالا فارم میں لوگوں سے اُن کے علاقے کی سہولیات اور اُن کے معیار کا پوچھا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے مسائل وفاقی ترقیاتی ادارے تک بہتر انداز میں پہنچا سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top