اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بہارہ کہو سے مری جانے والے سیاحوں، خاندانوں اور بچوں کے لیے ایک ماہ تک عارضی بس سروس شروع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب بہارہ کہو میٹرو بس ٹرمینل پر منعقد کی گئی۔ جس میں سی ڈی اے کے چیئرمین محمد عثمان اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے شرکت کی۔
سی ڈی اے کی جانب سے شروع کی گئی یہ سروس ایک ماہ تک کام کرے گی۔ بس رواں ہفتے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہوگی جبکہ اگلے ہفتے سے صرف ویک اینڈ پر سروس دی جائے گی۔
سیاح اس سروس سے 100 روپے فی کس یک طرفہ کرایہ ادا کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری مفت سواری کر سکتے ہیں۔
سی ڈی اے کی اس بس سروس کا آغاز بہارہ کہو سے لوئر ٹوپہ کے لیے ہو چکا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…