سی ڈی اے نے سیاحوں کے لیے بہارہ کہو سے مری تک بس سروس کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بہارہ کہو سے مری جانے والے سیاحوں، خاندانوں اور بچوں کے لیے ایک ماہ تک عارضی بس سروس شروع کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب بہارہ کہو میٹرو بس ٹرمینل پر منعقد کی گئی۔ جس میں سی ڈی اے کے چیئرمین محمد عثمان اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے شرکت کی۔

 

سی ڈی اے  کی جانب سے شروع کی گئی یہ سروس ایک ماہ تک کام کرے گی۔ بس رواں ہفتے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہوگی جبکہ اگلے ہفتے سے صرف ویک اینڈ پر سروس دی جائے گی۔

 

سیاح اس سروس سے 100 روپے فی کس یک طرفہ کرایہ ادا کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری مفت سواری کر سکتے ہیں۔

سی ڈی اے کی اس بس سروس کا آغاز بہارہ کہو سے لوئر ٹوپہ کے لیے ہو چکا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top