اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کیپیٹل ہسپتال کے میگزین کا اجراء کر دیا۔ میگزین میں سی ڈی اے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات، طبی آلات کی تفصیل اور ڈاکٹرز کی اسپیشلائزیشن سمیت سٹاف کی تفصیلات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے بدھ کے روز کیپیٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور کیپیٹل ہسپتال کے میگزین اجراء کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ میگزین اجراء کی تقریب سی ڈی اے ہسپتال کی لائبریری میں منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹرز اور نرسز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی۔ نیز اس موقع پر ایک خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مزید یہ کہ کیپیٹل ہسپتال میں اجراء کئے گئے میگزین میں سی ڈی اے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات، طبی آلات کی تفصیل اور ڈاکٹرز کی اسپیشلائزیشن سمیت سٹاف کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا کہ سی ڈی اے لائبریری کو ڈیجٹلائز کیا جائے۔ اور اسکو تمام جدید سہولیات سے مزین بھی کیا جائے تاکہ لائبریری میں آنے والوں کو ہر ممکن جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری میں دستیاب تمام کتب کو بھی آن لائن کیا جائے تاکہ سی ڈی اے ہسپتال کی لائبریری کو ایک مثالی لائبریری بنایا جاسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ