اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کا اعادہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے اگلے چند ہفتوں میں ایک پروپوزل تیار کرنا ہے جس میں احاطے کی صفائی، یہاں کے جنگلی حیات کے تحفظ اور سبزے کی بحالی کے لیے اقدامات کی فہرست ہوگی۔
اس پروپوزل کے تحت 10 سالہ پلان بنایا جائے گا جس کے تحت مارگلہ ٹریلز کی بحالی اور یہاں سائکلنگ ٹریکس بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔