اسلام آباد: سی ڈی اے نے غیر قانونی شوروم مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کے کمرشل علاقوں میں موجود تمام غیر قانونی شوروم مالکان کو خبردار کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے چیئرمین نے ٹویٹر پر نوٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں متعدد غیر قانونی شو رومز کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ شو رومز قوانین اور لیز کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

نیز نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ اس سے ٹریفک کا رش ہوتا ہے۔ اور ہموار سفر میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں شوروم پراپرٹی کے مالکان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 20 اپریل 2023 تک اپنے کاروبار کو خالی کردیں۔

 

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس ہدایت کی عدم تعمیل کے نتیجے میں لیز معاہدے کی منسوخی، بھاری جرمانے اور احاطے کو سیل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top