اسلام آباد : سی ڈی اےکے شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مقامات پر 6 نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دیدی تاکہ شہریوں کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان چھے نئے ٹیوب ویلوں کو نیو بلیو ایریا اور فراش ٹاؤن کے مختلف مقامات پر تنصیب کے لئے مطلوبہ شرائط کے مطابق ٹینڈر جاری کئے گئےہیں۔
سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی ترسیل سے متعلق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے یہ درخواست کر رہا ہے کہ پانی کے بے دریغ استعمال سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے ۔
علاوہ ازیں شہریوں کو گہری بورنگ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کی غیر قانونی پانی کے کنکشنز کو منقطع کیا جائے۔سملی ڈیم میں ا س وقت 45 دنوں کا ذخیرہ ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…