اسلام آباد: سی ڈی اے کا 29 مئی سے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے معروف بلیو ایریا اور دیگر علاقوں میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی تیاریاں کر لی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق 29 مئی کو شروع ہونے والی نیلامی تین دن جاری رہے گی۔ اور اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔ 31 مئی تک جاری رہنے والی نیلامی اور شیڈول سی ڈی اے نے پہلے ہی مختلف اخبارات میں شائع کر دیا ہے۔

 

بولی کے لیے دستیاب کمرشل پلاٹس وفاقی دارالحکومت کے بہترین سیکٹرز میں واقع ہیں۔ ان میں سینٹرز، ایگرو فارمز، پیٹرول پمپس، E-11  شمالی پٹی، کلاس III شاپنگ سینٹر، پارک انکلیو کمرشل، بلیو ایریا، E-11, F-11 اور کینوپی سائیڈ شامل ہیں۔

 

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے ماہرین نے اس نیلامی کو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے منافع بخش موقع کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ مزید یہ کہ ، عوامی فروخت میں حصہ لینے والوں کو قانونی تحفظ کے ساتھ کمرشل پلاٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ علاوہ ازیں، نیلامی کے عمل کے دوران سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے سہولت کار ٹیم کی موجود ہو گی۔

نیز بولی کی رقم کا 25 فیصد پہلی قسط تصور کیا جائے گا، جسے بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ سی ڈی اے پیشگی ٹیکس ایک تناسب کی بنیاد پر جمع کرے گا، جبکہ سائٹ اور مارکیٹنگ آفس چارجز شامل نہیں ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top